بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ نے ایران پر امریکی فضائی حملے روک دیے، سفارتی حل کو ترجیح

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے امریکی فضائی حملے روکنے کا حکم دے دیا ہے، جس کے بعد گزشتہ دو ہفتوں سے جاری روزانہ کی فضائی کارروائیاں رک گئی ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ حملے عارضی طور پر ایک روز کے لیے روکے گئے ہیں یا یہ فیصلہ کسی ممکنہ جنگ بندی کا پیش خیمہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ اس وقت ایران کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے مناسب ماحول موجود ہے، اس لیے سفارتی کوششوں کو موقع دیا جانا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے، ان میں مزید شدت لانے اور اہداف کو مکمل طور پر تباہ کرنے سمیت تمام آپشنز موجود ہیں، تاہم موجودہ حالات میں دانشمندانہ حکمتِ عملی ایران کے ساتھ معاہدے کی کوشش کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مذاکرات میں ایرانی حکام پہلے کے مقابلے میں زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس سے مثبت پیش رفت کی امید پیدا ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button