پاکستان
Trending

آئی ایم ایف کی پانچویں قسط، پاکستان نے تیاری مکمل کرنا شروع کردی

 

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف سے پانچویں قسط کے حصول کے لیے متعلقہ وزارتوں کو تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کے جائزے کے لیے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، جبکہ آئی ایم ایف کا وفد جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔

وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں سے آئی ایم ایف مذاکرات کے لیے ڈیٹا اور رپورٹس طلب کرلی ہیں۔ معاشی اصلاحات، اسٹرکچرل بینچ مارکس اور مختلف اہداف پر ہونے والی پیش رفت سے آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں توانائی کے شعبے کی اصلاحات، بجلی اور گیس کے گردشی قرضے اور دیگر اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر کی پانچویں قسط ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو تقریباً 20 کروڑ ڈالر بھی مل سکتے ہیں۔ پانچویں قسط اور موسمیاتی فنڈز کی منظوری آئی ایم ایف جائزے کی کامیابی سے مشروط ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button