پاکستان
Trending

میجر عزیز بھٹی شہید کی 61ویں برسی، مسلح افواج کی جانب سے خراجِ عقیدت

 

لاہور: جنگِ ستمبر 1965ء کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 61واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12 ستمبر 1965ء کو لاہور کے برکی محاذ پر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے برکی سیکٹر میں دشمن کے شدید حملوں کا مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں جوانمردی سے مقابلہ کیا اور اپنی غیر معمولی جرأت و قیادت سے دشمن کی پیش قدمی روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وطن کے دفاع میں عظیم قربانی کے اعتراف میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو بعد از شہادت پاکستان کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔ ان کی بہادری اور قربانی آج بھی قوم کے لیے عزم و حوصلے کی علامت ہے۔

مسلح افواج کی قیادت نے شہید کے 61ویں یومِ شہادت پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ گجرات میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جہاں میجر جنرل اظہر یاسین نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی وطن کے لیے بے مثال قربانی، شجاعت اور قائدانہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button