لاہور: پنجاب میں مون سون کا آخری سپیل آج سے شروع ہوگا، پی ڈی ایم اے نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں 17 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش کا امکان ہے، جبکہ 14 سے 17 ستمبر کے دوران لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور گجرات میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔




