پاکستان
Trending

عالمی منڈی میں تیل مہنگا، برینٹ 107 اور ڈبلیو ٹی آئی 103 ڈالر سے تجاوز کرگیا

 

نیویارک: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈی میں بھی نمایاں ہونے لگے، خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 107 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کی صورت میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button