پاکستان
Trending

سندھ میں آٹے کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ، فلور ملز کو سرکاری گندم یکم اکتوبر سے ملے گی

 

کراچی: سندھ حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فلور ملز کو یکم اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فلور ملز کو گندم کی فراہمی بڑھائی جائے تاکہ صوبے بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکے اور شہریوں کو ریلیف فراہم ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔

محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی نقل و حمل کے لیے ٹینڈر 22 ستمبر کو کھولا جائے گا۔ حکام کے مطابق گندم کی بروقت ترسیل سے فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button