پاکستان

پنجاب حکومت کی جانب سے اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے نئی وزارت تشکیل دی جائے گی

لاہور: پنجاب حکومت نے اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایک نئی وزارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی نے "پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشل کموڈیٹیز ترمیمی بل 2025” اکثریتی رائے سے منظور کیا ہے۔

ترمیم کے تحت "پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ 2024” میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی، جن کے مطابق پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت وزیر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ نمائندے کے ذمہ ہوگی۔

پہلے یہ ذمہ داری وزیر صنعت و تجارت یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ نمائندے کے پاس تھی۔ نئے ممبران میں لائیو اسٹاک، زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب سہولت بازار کے سربراہان کو شامل کیا جائے گا۔

یہ ترمیم گورنر پنجاب سلیم حیدر کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button