بین الاقوامی
Trending

روس کی تیل تنصیبات پر حملے بند کیے جائیں، ٹرمپ کا زیلنسکی کو واضح پیغام

 

آئرلینڈ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو روس میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے روک دیا۔

آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر ان کی زیلنسکی سے بات ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ زیلنسکی کو روس میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانا بند کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے کشیدگی کم کرنا اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے۔

ٹرمپ کے مطابق یوکرین جنگ کے معاملے پر امریکا سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ جنگ کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان بات چیت اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button