نئی دہلی: برکس اجلاس کے دوران نئی دہلی میں کچی آبادیوں کو پردوں اور ٹینٹوں کے ذریعے نظروں سے اوجھل کرنے پر بھارتی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کے سامنے شہر کا بہتر تاثر پیش کرنے کے لیے بعض علاقوں میں کچی آبادیوں کے اطراف عارضی پردے نصب کیے گئے، جس پر شہری حلقوں نے حکومت سے سوالات اٹھائے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ غربت کو چھپانے کے بجائے حکومت کو شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معاشی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔
دوسری جانب بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور بے روزگاری کی صورتحال پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی معاشی ترقی کے دعووں کو زمینی حقائق کی روشنی میں بھی پرکھنے کی ضرورت ہے۔




