پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان اور سنگاپور کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

 

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کی صورتحال اور سکیورٹی سے متعلق درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button