بین الاقوامی
Trending

مڈ ٹرم انتخابات، 7 مسلم امیدوار کانگریس پہنچ گئے، عبدالالسید نے تاریخ رقم کردی

 

واشنگٹن: امریکی مڈٹرم انتخابات میں مسلمان امیدواروں نے اپنی کامیابیوں سے امریکی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی۔ کانگریس کے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں کے انتخابات میں سات مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ عبدالالسید نے سینیٹ کی نشست جیت کر امریکا کے پہلے مسلمان سینیٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

مشی گن میں عبدالالسید نے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے کر سینیٹ میں جگہ بنائی۔ انتخابی مہم کے دوران انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکن حلقوں کی مخالفت کا سامنا رہا، تاہم وہ انتخابی میدان میں کامیاب رہے۔

ایوان نمائندگان کے انتخابات میں بھی مسلمان امیدواروں نے اپنی موجودگی برقرار رکھی۔ الہان عمر اور راشدہ طلیب نے کامیابی حاصل کی، جبکہ آدم حموی سمیت دیگر امیدوار بھی ایوانِ زیریں میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

امریکی انتخابات کا ایک اور اہم نتیجہ جارجیا سے سامنے آیا، جہاں ڈیموکریٹ امیدوار کیشا لانس باٹمز نے گورنر کا انتخاب جیت کر پہلی سیاہ فام خاتون گورنر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

امریکی سیاست میں ان کامیابیوں کو اقلیتی برادریوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی شمولیت کے تناظر میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔ کانگریس میں مسلمان ارکان کی تعداد میں اضافہ امریکی سیاسی نظام میں مسلم کمیونٹی کی نمائندگی کے نئے امکانات بھی ظاہر کرتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button