پاکستان
Trending

چین کے 4 ارب، کویت کے 30 کروڑ ڈالر، پاکستان کو قرضوں پر ایک سال کی مہلت

 

اسلام آباد: پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے معاملے پر چین اور کویت کی جانب سے اہم مالیاتی سہولت کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ دونوں ممالک مجموعی طور پر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر کے قرضے ایک سال کے لیے رول اوور کریں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین پاکستان کے 4 ارب ڈالر کے قرضے کی مدت میں ایک سال کی توسیع کرے گا، جبکہ کویت بھی 30 کروڑ ڈالر کا قرض ایک سال کے لیے رول اوور کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے حاصل کردہ 4 ارب ڈالر کے قرضے کی مدت مارچ 2027 میں مکمل ہوگی، جس کے بعد اسے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا جائے گا۔

قرضوں کی مدت میں توسیع سے پاکستان کو فوری بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی لانے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق دوست ممالک کی جانب سے قرضوں کی واپسی میں مہلت پاکستان کے بیرونی مالیاتی انتظام کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ تاہم یہ نئی مالی امداد نہیں بلکہ پہلے سے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی کی مدت میں توسیع ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button