اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ الیکشن کمیشن نے صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 7 فروری 2027 کو پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔ صوبائی حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے پیش نظر انتخابات فروری 2027 میں کرائے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے حکومتی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 7 فروری 2027 کی تاریخ مقرر کردی۔
فیصلے کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع، شہروں اور دیہی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ انتخابات میں شہری اپنے مقامی نمائندوں کا انتخاب کریں گے، جو علاقے کے بنیادی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولتوں سے متعلق امور کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔




