پاکستان
Trending

اسلام آباد ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، اسحاق ڈار کی انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

 

اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کے انعقاد کے لیے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے باہمی رابطوں اور ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنایا جائے، جبکہ تمام انتظامی امور بروقت مکمل کیے جائیں۔

اجلاس میں ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، علاقائی تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی روابط کے استحکام سے متعلق امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والا یہ اجلاس رکن ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button