بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ پر جے ڈی وینس کی خاموشی کیوں؟ ٹرمپ کے حامی نائب صدر اب پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، عبدل السید

واشنگٹن :امریکی نو منتخب سینیٹر عبدل السید نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ایران جنگ کے معاملے پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اس جنگ سے خود کو الگ کرنے اور پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عبدُل السید کے مطابق ایران جنگ تباہ کن ہے اور جے ڈی وینس کو اس کے خلاف آواز اٹھانے کا موقع آٹھ ماہ پہلے تھا، لیکن انہوں نے اس وقت خاموشی اختیار کیے رکھی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جے ڈی وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہر فیصلے کی حمایت کی اور اب جنگ کے نتائج سامنے آنے پر لاتعلقی اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نو منتخب سینیٹر نے امریکی نائب صدر کے طرزِ عمل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں بزدل قرار دیا اور کہا کہ ایران جنگ کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے کا وقت بہت پہلے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button