بین الاقوامی

پاسپورٹ گم، ویزا ختم۔۔۔خاتون بچیوں سمیت غار میں چھپ گئی

 

کرناٹک : بھارت کی ریاست کرناٹک میں پولیس نے ایک روسی خاتون اور اس کی دو کم عمر بیٹیوں کو ایک خطرناک غار سے ریسکیو کر لیا۔ خاتون کے مطابق وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے کئی دنوں سے غار میں مقیم تھیں کیونکہ ان کا ویزہ کئی سال قبل ختم ہو چکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 40 سالہ روسی شہری نینا کوٹینا اپنی دو بیٹیوں — چھ سالہ پریما اور چار سالہ اما — کے ساتھ کرناٹک کے علاقے گوکرنا کے جنگلاتی اور پہاڑی علاقے راماترتھا میں ایک غار میں رہائش پذیر تھیں۔ پولیس کو معمول کے گشت کے دوران غار میں ان کی موجودگی کا علم ہوا، جس کے بعد ریسکیو آپریشن کر کے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ابتدا میں خاتون نے اپنی شناخت اور ویزے سے متعلق معلومات دینے سے گریز کیا،تلاشی کے دوران حکام نے ان کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات غار کے قریبی علاقے سے برآمد کر لیے، جن سے پتا چلا کہ ان کا ویزا 17 اپریل 2017 کو ختم ہوگیا تھا۔

پولیس اور جنگلاتی حکام کے مطابق جس غار میں خاتون مقیم تھیں وہ لینڈ سلائیڈنگ کا شکار علاقہ ہے اور اس کے اردگرد زہریلے جانوروں کی موجودگی نے ان کی اور ان کی بچیوں کی جان کو شدید خطرے میں ڈال رکھا تھا۔

ریسکیو کے بعد ماں اور بچیوں کو ابتدائی طبی معائنہ فراہم کیا گیا اور امیگریشن حکام کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ قانونی کارروائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button