پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف ریاض پہنچ گئے، سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے

 

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔ ان کا دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کیا گیا ہے۔
ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9 ویں کانفرنس میں شرکت کریں گے اور سعودی قیادت کے ساتھ عالمی و علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ باہمی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button