اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن تیار کر لیا گیا ہے اور پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ مل کر اس کے آئندہ مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے اور شور شرابے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ عناصر امن کے عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلسل سفارتی اور ثالثی کوششوں کے نتیجے میں اہم پیش رفت ممکن ہوئی ہے اور فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اقدامات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور امن اب ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ قریب نظر آ رہا ہے۔
Amid ongoing intense mediation efforts by Pakistan, we are fully aware of incessant misinformation campaign being waged by those who want to sabotage the peace deal. Setting aside the noise, we can confirm that a final, agreed upon text of the peace deal has been reached and…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 12, 2026




