اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کے اہم مالی اہداف کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مجموعی بجٹ خسارہ 5 ہزار 226 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو 5 ہزار 265 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا ہے، جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5 ہزار 336 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آمدن بڑھانے اور مالی خسارے میں کمی کے لیے ٹیکس اور نان ٹیکس دونوں ذرائع کو فعال بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو اہداف کے حصول کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔
بجٹ فریم ورک کے مطابق آئندہ مالی سال میں مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے، ریونیو میں اضافہ کرنے اور معاشی استحکام کی جانب پیش رفت کو ترجیح دی جائے گی۔




