پاکستان
Trending

لکی مروت: مسجد میں خودکش حملہ آور کی کوشش ناکام، دھماکے میں بچی شہید، متعدد زخمی

 

خیروخیل پکہ، لکی مروت :لکی مروت کے علاقے خیروخیل پکہ میں جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں مبینہ خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق ایک مشتبہ شخص مسجد کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے مسجد میں داخل ہونے سے قبل ہلاک کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی شہید جبکہ بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button