پاکستان
Trending

اسرائیل کی جارحیت امن عمل کو نقصان پہنچا رہی ہے، عالمی برادری کو فوری اقدام کرنا ہوگا:وزیر اعظم شہباز شریف

 

دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خودمختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اسرائیل کے اس جارحانہ اقدام کو خطے میں امن کی کوششوں کے خلاف ایک بڑا دھچکا قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ "اسرائیل نے مذاکرات کے دعوے کے باوجود جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا، جس سے سوال اٹھتا ہے کہ کیا وہ واقعی امن چاہتا ہے؟” انہوں نے اسرائیل کی عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ غزہ میں جاری انسانی المیہ پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ میں شہریوں کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کی جانی چاہیے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔”

انہوں نے اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا اور کہا کہ اسے عالمی عدالتوں میں جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button