انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے سے انکار کیا، اور ان کے میچز سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا گیا۔ آئی سی سی نے واضح کیا کہ بھارت میں بنگلہ دیش ٹیم کے لیے کوئی قابلِ تصدیق سیکیورٹی خطرہ نہیں تھا۔




