لاہور: گلبرگ کے ہوٹل میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اور لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
شناخت کے مطابق مرحوم 30 سالہ ریاض ہیں، اور لاش کو مزید قانونی اور میڈیکل کارروائی کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
خوش قسمتی سے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیم کی فوری کارروائی سے 200 افراد کو بچا لیا گیا۔




