لاہور:پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے بجلی کے اخراجات میں کمی کے لیے الائیڈ اسٹرکچرز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق، اورنج لائن ٹرین کا ماہانہ بجلی بل تقریباً 190 کروڑ روپے ہے، جو اب شمسی توانائی کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، جس سے توانائی کے استعمال میں بھی بہتری آئے گی۔




