وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے اپنی پریس کانفرنس میں نیو یارک ٹائمز میں بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے شائع ہونے والے اشتہار پر آنے والے اخراجات کا ذکر کیا۔ ایکس پر صحافی و اینکر رائے ثاقب کھرل نے عظمٰی بخاری کے بیان کو انکی ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ کیا۔
انہوں نے لکھا،
"نیو یارک ٹائمز میں چھپنے والا اشتہار ایک کروڑ اسی لاکھ ڈاکر کی قیمت ادا کر کے چھپا۔۔ عظمی بخاری صاحبہ”
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ثاقب کھرل کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے عظمٰی بخاری کو مخاطب کیا اور لکھا کہ،
"لیکن یہ سرکاری پیسوں سے نہیں دیا گیا عظمیٰ بخاری کی حکومت میرے اور آپ کے پیسوں سے روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہی ہیں جن پر اعتراض بنتا ہے، باقی کوئ اپنے پیسوں سے اشتہاردے تو کیا اعتراض؟”

فواد چودھری کے ٹویٹ پر عظمٰی بخاری کا جواب
وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے فواد چودھری کے ٹویٹ پر جواب میں لکھا کہ،
"اب وزیر نا سہی لیکن بات کرنے سے پہلے سوچنا اور اسکا ثبوت فراہم کرنا آپکی ذمہ داری ہے،سوشل میڈیا پہ بے تکی غیر ذمہ داری نہیں چلے گی،آپکو چیلنج کررہی ہوں ثابت کریں روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہے ہیں، دوسرا ملک کے خلاف سازش کرنا،بدنام کرنا ملک دشمنی ہے۔ کارکردگی بتانا جرم نہیں”





