پاکستان

ٹائٹن آبدوز حادثے کی تحقیقات مکمل، امریکی کوسٹ گارڈ کی رپورٹ جاری

واشنگٹن:امریکی کوسٹ گارڈ نے دو سال کی محنت کے بعد ٹائٹن آبدوز حادثے کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں اوشین گیٹ کمپنی کی حفاظتی ناکامیوں کو حادثے کی اصل وجہ قرار دیا گیا ہے۔

18 جون 2023 کو پیش آنے والے اس حادثے میں دو پاکستانیوں سمیت پانچ افراد جان بحق ہوئے تھے۔ ٹائٹن آبدوز کا مقصد تاریخی بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کا مشاہدہ کرنا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوشین گیٹ نے آبدوز کے گہرے سمندر میں جانے سے قبل ضروری مرمت اور معائنے کے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی، جس کی وجہ سے حفاظتی خامیاں پیدا ہوئیں اور حادثہ رونما ہوا۔

کوسٹ گارڈ کے میری ٹائم بورڈ کے چیئرمین جیسن نیوباؤر نے واضح کیا کہ جب جدید ٹیکنالوجی کے نئے تجربات کیے جا رہے ہوں تو سخت نگرانی اور قواعد کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثہ اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکتا تھا۔

تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کمپنی نے پچھلے حادثات کے باوجود آبدوز کو بغیر مکمل جانچ کے استعمال جاری رکھا۔

اوشین گیٹ کمپنی نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button