وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سعودی عرب کی قیادت بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، جہاں وزیراعظم نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو مؤثر اور پائیدار حل قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔




