پاکستان
Trending

آدھا رمضان بیت گیا، خیبرپختونخوا کے عوام اب بھی ریلیف کے منتظر:عظمیٰ بخاری

 

لاہور: پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آدھا مہینہ گزرنے کے باوجود صوبے میں تاحال رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں ہو سکی۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے تازہ بیان میں دونوں صوبوں کے درمیان عوامی ریلیف کے فرق کو واضح کیا’رمضان نگہبان پروگرام‘ کے تحت اب تک 30 لاکھ مستحقین کو امداد پہنچائی جا چکی ہے، جبکہ اگلے چند روز میں یہ ہدف 40 لاکھ تک بڑھا دیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا حکومت اب تک صرف اپنے ارکانِ اسمبلی سے فہرستیں ہی منگوا رہی ہے اور عملی طور پر کوئی امداد تقسیم نہیں ہوئی۔ مریم نواز کے زیرِ اہتمام صوبہ بھر میں روزانہ لاکھوں افراد باعزت طریقے سے افطاری کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے خیبرپختونخوا کی قیادت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہر سال کی طرح اس سال بھی 10 ارب روپے کا رمضان پیکج صرف اپنے پارٹی کارکنوں میں بانٹنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔افسوس کی بات ہے کہ 12 سال سے 4 کروڑ آبادی والے صوبے کو ایسے لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جو عوامی مسائل سے مکمل طور پر بے حس اور لاپرواہ ہیں۔ؤ
عظمیٰ بخاری نے مزمل اسلم اور سہیل آفریدی کا نام لیتے ہوئے طنز کیا کہ ان کے اپنے وزراء اور ذمہ داران بھی امدادی رقوم کی تقسیم سے لاعلم ہیں۔ انہوں نے کے پی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست چمکانے کے بجائے عوام کی داد رسی پر توجہ دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button