لاہور : پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز (PAMI) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے سینٹرل انڈکشن پالیسی کو جڑ سے اکھاڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے نجی طبی اداروں کے خلاف "معاشی دہشت گردی” قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ پی ایم ڈی سی کے طے شدہ کوٹہ کے باوجود سینٹرل انڈکشن کی وجہ سے نشستیں پُر نہیں ہو پا رہیں، جو کہ ملک میں ڈاکٹروں کی کمی کے پیشِ نظر ایک بڑا جرم ہے۔
ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ اس غلط پالیسی کی وجہ سے ہر سال 7 ہزار باصلاحیت بچے ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں کیونکہ یہاں سینٹرل انڈکشن نے ان کا اعتماد ختم کر دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کوالٹی کے نام پر میڈیکل کالجز کو بلیک میل کرنا بند کیا جائے اور نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر صحت اس معاملے میں فوری مداخلت کریں۔




