پاکستان
Trending

لانڈھی کی فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف

 

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ آگ کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق فائر فائٹرز آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔ فیکٹری میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہوچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کے لیے مجموعی طور پر 17 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزرز موقع پر موجود ہیں۔ ریسکیو اہلکار آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی شدت کم ہونے کے باوجود فائر فائٹرز کی کارروائی جاری ہے تاکہ فیکٹری کے دیگر حصوں اور اطراف میں آگ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button