پاکستان

پیٹرول گاڑیوں پر انرجی وہیکل لیوی نافذ، مارکیٹ پر اثرات متوقع

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ اور ایندھن کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی "انرجی وہیکل لیوی” متعارف کروا دی ہے، جس کا مقصد روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی اور الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق:

1300 سی سی سے کم گاڑیوں پر 1% لیوی

1300 سے 1800 سی سی پر 2%

اور 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر 3% لیوی عائد کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس لیوی سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، جو نئی گاڑیوں کی خریداری کے رجحان کو متاثر کر سکتا ہے۔ دوسری جانب، الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button