فیشن
Trending

پاکستان شوبز انڈسٹری کا بڑا نقصان: لیجنڈری اداکار شجاعت ہاشمی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

 

لاہور: پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار، صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی یافتہ شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی وفات کی خبر سے فنکار برادری اور ان کے لاکھوں مداحوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔اہلخانہ کے مطابق، مرحوم کی نمازِ جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمیہ، لاہور میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
شجاعت ہاشمی نے اپنی جاندار اداکاری سے پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) اور فلم انڈسٹری میں انمٹ نقوش چھوڑے۔وہ شاہکار ڈرامہ سیریل ‘وارث’ میں ‘مولا داد’ کے طاقتور کردار سے گھر گھر مقبول ہوئے۔ انہوں نے 1970 کی دہائی میں پی ٹی وی کے ڈرامے ‘کہر’ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔
1975 میں اپنی پہلی پنجابی فلم ‘چھڈ برے دی یاری’ سے بڑے پردے پر قدم رکھا۔ 1979 کی تاریخی فلم ‘خاک اور خون’ میں ان کی مرکزی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ انہوں نے ‘وڈا خان’ اور ‘دو ضدی’ جیسی متعدد اردو اور پنجابی فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔
فنونِ لطیفہ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں 1994 میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button