پاکستان
Trending

ڈی جی آئی ایس پی آر کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ سے مکالمہ

 

راولپنڈی

: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔

تقریب کا مقصد نوجوانوں کو قومی سلامتی، ملکی دفاع اور افواجِ پاکستان کے کردار سے آگاہ کرنا تھا۔ سیشن کے دوران سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا، جس میں طلبہ نے مختلف موضوعات پر کھل کر سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے، ان کے سوالات کے مفصل اور مثبت جوابات دیے۔

طلبہ نے افواج پاکستان کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر نئی نسل افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی تقریبات نہ صرف نوجوانوں میں شعور بیدار کرتی ہیں بلکہ ان کے اندر حب الوطنی اور قومی وحدت کا جذبہ بھی مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button