بین الاقوامی
Trending

کرتارپور راہداری کی بحالی کے لیے بھارتی پنجاب اسمبلی کا بڑا اقدام، مودی حکومت سے فوری کھولنے کا مطالبہ

 

چندی گڑھ: بھارتی پنجاب اسمبلی نے سکھ برادری کے مذہبی جذبات اور یاتریوں کی سہولت کے پیش نظر کرتارپور راہداری فوری کھولنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

وزیراعلیٰ بھگونت مان نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی عقیدت اور عبادت کو سیاسی اختلافات کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کو اپنے مقدس مذہبی مقام تک بلا رکاوٹ رسائی ملنی چاہیے۔

اسمبلی نے بھارتی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرتارپور راہداری کی بندش ختم کرکے اسے دوبارہ کھولا جائے اور یاتریوں کی آمدورفت کے لیے مستقل اور بلا تعطل انتظامات کیے جائیں۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد 7 مئی 2025 سے کرتارپور راہداری بند کر رکھی ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کے جواز پر راہداری بند رکھنے کے باعث سکھ یاتری اپنے مقدس مقام کی زیارت سے محروم ہیں۔ رپورٹ میں اس اقدام کو سکھ برادری کی مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کے تناظر میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد نے کرتارپور راہداری کی دوبارہ بحالی کے مطالبے کو ایک مرتبہ پھر مرکزِ توجہ بنا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button