بین الاقوامی
Trending

افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں پر امریکا کا اظہارِ تشویش، پاکستان کے تحفظات کی حمایت کرتے ہیں، مارکو روبیو

 

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پر تشویش رکھتا ہے اور نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے۔

مارکو روبیو کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے حملے روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے جانے کے باعث پاکستان نے کارروائی کی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گردی کا معاملہ قابلِ تشویش ہے اور امریکا پاکستان کو درپیش سکیورٹی خطرات سے آگاہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا نشانہ نہیں بننا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button