پاکستان

ملک کے مختلف حصو ں میں بارش کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار

لاہور، کراچی، پشاور: پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، تاہم کئی علاقوں میں بجلی کی بندش نے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لاہور میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ مال روڈ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، لکشمی چوک، گڑھی شاہو اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

پنجاب کے دیگر شہروں جیسے ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، خانیوال، وہاڑی، پیرمحل، ساہیوال، پاکپتن اور میاں چنوں میں بھی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی بندش کا سامنا رہا۔

کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اورنگی ٹاؤن، سرجانی، بلدیہ، منگھوپیر، نیو کراچی، ناظم آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسے۔ بارش کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا  امکان ظاہر کای گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button