کیلیفورنیا: واٹس ایپ کے صارفین جلد اپنے فون نمبروں کے بغیر بھی ایپ استعمال کر سکیں گے کیونکہ میٹا کمپنی واٹس ایپ پر یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اس نئے فیچر سے صارفین اپنا پسندیدہ یوزر نیم ریزرو کر سکیں گے اور واٹس ایپ پر رابطہ کرنے کے لیے اپنے فون نمبر کی بجائے یوزر نیم شیئر کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور میٹا نے ابھی تک اس کی رسمی تصدیق نہیں کی۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کی سیٹنگز میں ایک نیا لنک شامل کیا جا رہا ہے جہاں سے صارفین اپنا یوزر نیم ریزرو کر سکتے ہیں۔
یہ تبدیلی صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے پروفائل پر زیادہ کنٹرول بھی دے گی، کیونکہ وہ اپنے یوزر نیم کو تبدیل بھی کر سکیں گے۔ اس فیچر کے مکمل طور پر نافذ ہونے کے بعد، واٹس ایپ زیادہ محفوظ اور آسان رابطے کا ذریعہ بن جائے گا۔




