پاکستان
Trending

بحران سے کامیابی کی طرف: پاکستان ابھرتی معیشتوں میں دوسرا بڑا ملک قرار

 

نیویارک: عالمی مالیاتی ادارے بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری تیزی سے بہتر ہوتی ابھرتی معیشت قرار دے دیا، جو حالیہ برسوں میں مسلسل معاشی دباؤ کے باوجود مثبت سمت میں گامزن ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ میں نمایاں بہتری لائی۔ مالی نظم و ضبط، ساختی اصلاحات، قرضوں کی بروقت ادائیگی، اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام پر موثر عملدرآمد نے پاکستان کو اس فہرست میں نمایاں مقام دلایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ترکی کے بعد سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے، جہاں مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام، اور روپے کی قدر میں بہتری نے مجموعی معاشی تاثر کو مضبوط کیا ہے۔ یہ کامیابی حکومتی پالیسیوں کی شفافیت اور تسلسل کا نتیجہ قرار دی گئی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، جب کہ فِچ، موڈیز اور ایس اینڈ پی جیسے معروف کریڈٹ ریٹنگ ادارے پاکستان کے معاشی منظرنامے کو مثبت قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف معاشی میدان میں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافے کی علامت ہے، اور ملک کو پائیدار ترقی کی جانب گامزن رکھنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button