پاکستان
Trending

: 27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش، وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی سفارش

اسلام آباد :سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا، جو پہلے وفاقی کابینہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں منظور کیا گیا تھا۔

مسودے کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز ہے، جس سے آئینی تنازعات اور آئین کی تشریح کے فیصلے لیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے بعض آئینی اختیارات اس عدالت کو منتقل ہوں گے اور ازخود نوٹس کا اختیار ختم ہوگا۔

وفاقی آئینی عدالت میں چیف جسٹس اور چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہوگی، مدت تین سال ہوگی، اور اس کے فیصلے تمام عدالتوں پر لازم ہوں گے۔ بل کو مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی بھیجا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button