لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں سموگ بڑھنے کے پیش نظر فوری اور سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عدالت نے واسا اور ایل ڈی اے کے ذمہ دار افسران کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور واسا سے جاری منصوبوں کی تفصیلات طلب کیں۔
عدالت نے کہا کہ مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس مقررہ اوقات کار پر عمل کریں، شادی ہال رات 10 بجے بند ہوں اور ایک ماہ کے لیے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں محدود کی جائیں۔ محکمہ ماحولیات کو بھی موٹر بائیک سکواڈز اور رکشوں کی انسپکشن جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی۔
واسا کے پروجیکٹس پر نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ شہر میں جاری کھدائی اور مٹی کے پھیلاؤ سے فضا متاثر ہو رہی ہے۔ سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی گئی۔




