کراچی:سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کی قدر اُس وقت تک کی جاتی ہے جب تک وہ جوان ہو، عمر بڑھنے کے ساتھ ہی اُس کی کشش اور اہمیت کم کر دی جاتی ہے۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا اور ادب میں بھی یہی سوچ رچی بسی ہے، جہاں کم عمر خواتین کو زیادہ پرکشش اور قابلِ فروخت تصور کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں بڑی عمر کی خواتین کے لیے کردار بہت محدود ہیں، حالانکہ اصل زندگی اور گہرائی انہی کرداروں میں ہوتی ہے۔
ثانیہ سعید نے کہا کہ معاشرے کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ عورت کی کہانی جوانی پر ختم نہیں ہوتی، بلکہ وہیں سے شروع ہوتی ہے۔




