راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو دو کارروائیاں کرتے ہوئے 20 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ہوئی، جہاں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے۔
دوسری کارروائی درہ آدم خیل میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 دہشتگرد مارے گئے۔




