راولپنڈی:گرفتار خارجی دہشتگرد نے اعتراف کیا ہے کہ فتنۂ خوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں پاک فوج کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں پر آمادہ کرتا رہا۔ ملزم کے مطابق وہ تین سال تک مختلف خارجی کمانڈروں کا سہولت کار رہا اور پولیس سٹیشن سمیت کئی حملوں میں شامل تھا۔
بیان کے مطابق خوارج اپنے ذاتی مقاصد کیلئے نوجوانوں کو شدید گمراہی کی طرف دھکیلتے ہیں جبکہ بعض کمانڈر بداخلاقی جیسے جرائم میں بھی ملوث رہے۔ دہشتگرد نے کہا کہ خوارج کا پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا جھوٹ پر مبنی تھا، کیونکہ فوجی جوان باعمل مسلمان ہیں۔
اس نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے دفاع کیلئے سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ فتنۂ خوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔




