پاکستان
Trending

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کا دفاعی مرکز کا دورہ، شراکت داری اور فوجی مہارت کے مظاہرے

راولپنڈی: اردن کے شاہ عبداللہ دوم، جو سپریم کمانڈر آف جارڈن آرمڈ فورسز بھی ہیں، نے پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) کا دورہ کیا۔ شاہ عبداللہ دوم کے ہمراہ شہزادی سلمیٰ اور اعلیٰ سول و عسکری وفد بھی موجود تھا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شاہی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاہ عبداللہ دوم کی جانب سے Order of the Military Merit (First Degree) کے اعزاز سے نوازا گیا۔ مہمانوں کو دفاعی پیداوار، ٹیکنالوجی اور GIDS کی صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

دورے کے دوران شاہی وفد نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی معائنہ کیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت بھی موجود تھے۔ اس دوران مشترکہ فائر پاور اور مینوور ایکسرسائز، کثیرالجہتی آپریشنز، کنوینشنل فائر پاور اور سپیکٹرم وارفیئر کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے پاکستانی فوج کی تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اردن کے بادشاہ اور اردن کے عوام کے لیے پاکستان کے گہرے احترام اور محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی، اعتماد اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button