اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی دوڑ نے سیاستدانوں کے ضمیر مردہ کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل تک وزیراعظم کی کابینہ کا حصہ رہنے والا آج خود اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دے رہا ہے اور پھر خود وزیراعظم بن گیا۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ تحریک عدم اعتماد کسی ایک شخص کے خلاف نہیں بلکہ پوری حکومت اور کابینہ کے خلاف بنتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے غیر سنجیدہ رویے جمہوری عمل کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور سیاسی شعور کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔




