پاکستان
Trending

آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے دور میں ووٹ چوری، بھارت کشمیری عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش میں:بلاول بھٹو

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مظفرآباد میں حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے دور میں ووٹ چوری کر کے مینڈیٹ چھینا گیا اور کٹھ پتلی وزیراعظم بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی سیاسی غلطیوں کی وجہ سے کشمیر میں خلا پیدا ہوا، لیکن فیصل راٹھور کے حلف کے بعد پیپلزپارٹی نے سیاست بحال کر دی۔

بلاول بھٹو نے بھارت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے، مگر اس سازش میں بھی ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد مودی منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے یقین دلایا کہ کشمیری عوام کی آواز عالمی سطح پر پہنچائی جائے گی اور خطے میں انصاف کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button