اسلام آباد : سکھ فار جسٹس نے بھارتی وزیر دفاع کی سندھ سے متعلق دھمکی کے پیشِ نظر پاکستان میں سکھوں کے لیے خصوصی بھرتی کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی جبر و استبداد کے شکار سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مودی کے ساتھ کھڑا ہونا قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی پاکستان اندراج کے پروٹوکول جاری کرے گا، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ رضاکار پاکستانی فوج میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔




