متحدہ عرب امارات میں 54 ویں قومی دن کے موقع پر شہری چار دن کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ حکومت نے یکم اور دو دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جو اس سال پیر اور منگل کے دن آ رہی ہے۔
چونکہ ہفتہ اور اتوار پہلے ہی عام تعطیل کے دن ہیں، شہری کل چار دن آرام اور تقریبات کا لطف اٹھائیں گے۔ وفاقی وزارتیں اور سرکاری ادارے اس دوران بند رہیں گے جبکہ وزارت تعلیم کے مطابق سرکاری اور نجی اسکول بھی بند رہیں گے۔
ملک بھر میں قومی دن کی تقریبات جوش و خروش سے منائی جائیں گی اور ان کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔




