کاروبار
Trending

"ضلع معیشت” منصوبے کے تحت اگلے پانچ سال میں 100 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف ممکن: ایس ایم تنویر

 

کراچی:ایف پی سی سی آئی رہنما اور یو بی جی کے پیٹرن اِن چیف ایس ایم تنویر نے کے اے ٹی آئی کے ڈنر میں ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی بجلی کے نرخ 48 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 31 روپے فی یونٹ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بینک مارک اپ ریٹ بھی 22 فیصد سے گھٹ کر 11 فیصد ہو گیا ہے، اور حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کر کے 3,600 ارب روپے کی بچت کی ہے۔

ایس۔ ایم۔ تنویر نے "ضلع معیشت” منصوبے پر زور دیا اور کہا کہ ڈویژنز کو صوبوں میں تبدیل کرنے سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت اگلے پانچ سال میں 100 ارب ڈالر کی برآمدات ممکن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ ایف پی سی سی آئی کے اقتصادی پالیسی بورڈ نے تیار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button