لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کے مشہور مباحثہ پلیٹ فارم Oxford Union میں پاکستانی طلبہ نے بھارتی نئے پینل کو واضح طور پر شکست دے دی۔
بھارتی ٹیم کی اصل ہائی پروفائل اراکین کی غیر حاضری کے بعد Indian Union نے “سیکنڈ الیون” کے نام سے نیا پینل میدان میں اتارا، مگر یہ پاکستانی طلبہ کے منطقی اور مستند دلائل کے سامنے کھڑا نہ ہو سکا۔
پاکستان کی ٹیم میں موسیٰ ہراج، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز خان شامل تھے، جنہوں نے بھارتی پینل کے “سولائزیشنل” اور “دھارمک” بیانیے کو قانونی حوالہ جات، اعداد و شمار اور منطق کے ذریعے چیلنج کیا۔
مباحثے کی ووٹنگ میں پاکستانی موقف کو تقریباً دو تہائی ووٹ ملے، جو نوجوان پاکستانی طلبہ کی علمی قابلیت اور مضبوط موقف کا واضح ثبوت ہے۔
ماہرین اور شرکاء کے مطابق بھارتی پینل کی غیر حاضری اور کم معروف افراد کو میدان میں اتارنا ان کی بیانیہ حکمت عملی میں کمزوری ظاہر کرتا ہے۔
پاکستانی ٹیم کی کامیابی نے یہ بات بھی ثابت کی کہ حقیقی علمی مباحثے میں دلیل اور منطقی استدلال کسی بھی ذاتی یا قومی پروفائل سے زیادہ مؤثر ہوتے ہیں۔




